مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نے شام ، عراق ، مصر ، یمن ، لبنان اور دیگر علاقائی ممالک میں سعودی عرب کی مداخلت اور سلفی وہابی دہشت گردوں کی حمایت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمسایہ اور علاقائي ممالک کے لئے بہت بڑي مشکل بن گيا ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب اس گمان میں ہے کہ وہ دہشت گردوں کے ذریعہ شام ، عراق اور دیگر ممالک کی حکومتوں کو برطرف کردےگا اور ان ممالک میں سلفی وہابی گمراہ نظام کے نفاذ میں کامیاب ہوجائےگا۔ عراقی وزیر اعظم نوری مالکی نے کہا کہ سعودی عرب اپنے ہمسایہ اور علاقائي ممالک کے لئے مشکلات پیدا کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب آشکارا دہشت گردوں کو ہتھیار اور مالی وسائل فراہم کررہا ہے اور دوسرے ممالک سے ہتھیار خرید کر عراقی اور شامی قوموں کے خلاف استعمال کررہا ہے۔
عراقی وزیر اعظم
سعودی عرب ہمسایہ اور علاقائي ممالک کے لئے بہت بڑي مشکل بن گيا ہے
مہر نیوز/ 22 اپریل / 2014 ء : عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نے شام ، عراق، مصر،یمن ، لبنان اور دیگر علاقائی ممالک میں سعودی عرب کی مداخلت اور سلفی وہابی دہشت گردوں کی حمایت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمسایہ اور علاقائي ممالک کے لئے بہت بڑي مشکل بن گيا ہے۔
News ID 1835339
آپ کا تبصرہ